صادق سنجرانی کی کامیابی بلوچ عوام کی جیت ہے: پی ٹی آئی
لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چودھری‘ غلام محی الدین دیوان‘ شبیر سیال‘ شیخ شہزاد یونس‘ فیاض بھٹی‘ رانا عبدالسمیع‘ ثوبیہ کمال خان‘ رانا اختر حسین‘ عرفان احمد اور اشتیاق ملک نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ حکمران نوازشریف مافیا کو سینٹ الیکشن میں عبرتناک شکست ہوئی ہے۔ صادق سنجرانی کی کامیابی بلوچستان کی عوام کی کامیابی ہے۔ اب نوازشریف کی اسی لئے حقیقی احتساب سے چیخیںنکل رہی ہیں۔ سینیٹر چودھری محمد سرور‘ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان‘ رائے عزیز اللہ‘ عمر خیام‘ علیمہ خان اور عائشہ بھٹہ نے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے کیلئے خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا بہت ضروری ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ انہیں ہر حال میں اپنے قریب رکھنا پڑتا ہے۔ ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ نوازشریف کے 35 سالوں کے سیاہ کرتوت عوام کے سامنے آچکے ہیں۔رضوان خان لودھی نے کہا کہ ملک میں بلاتفریق سب کا احتساب کیا جائے۔ پنجاب میں ہسپتالوں کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔