حضرت ابوبکر صدیقؓ نے فہم و فراست سے سلطنت اسلامیہ کو مستحکم کیا: مولانا عزیزالرحمن
لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک تحفظ ختم نبوت کے بانی و پہلے سپہ سالارخلیفہ اول جانشین مصطفیٰ ؐسیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے یوم وفات کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولاناقاری علیم الدین شاکر،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ ،پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیز نے اشاعت اسلام کیلئے خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر ؓ کی گرانقدر خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے اپنی فہم و فراست سے سلطنت اسلامیہ کو مستحکم کیا اور اسلام دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔منکرین ختم نبوت کو انکے منطقی انجام تک پہنچا کر صدیق اکبرؓ نے اول دور میں ہی اسلام اور مسلمانوں کو منتشر ہونے سے بچا لیا سیدنا صدیق اکبر ؓ تحریک تحفظ ختم نبوت کے بانی و پہلے سالار ہیںجنہوں نے اپنے دورِ خلافت میں اس وقت کے جھوٹے مدعی نبوت مسیلمہ کذاب کو 27ہزار مرتدین سمیت واصل جہنم کرکے ختم نبوت کا پرچم بلند کیا سیدنا صدیق اکبر ؓ کے اس بے مثال کارنامے کورہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا۔علماء نے کہا کہ آج بھی منکرین ختم نبوت اور گستاخانِ رسول کے قلع قمع کیلئے سنت صدیقی کو زندہ کرنیکی ضرورت ہے ۔