نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سب کو متحد کریں گے: سیف اللہ خالد
لاہور ( سپیشل رپورٹر) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ اتحاد کا عظیم نظریہ لے کر میدان میں آئی ہے۔ہماری دعوت کسی فرقے،پارٹی اورمسلک کی نہیں ،ہم نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سب کو متحد کریں گے۔کسان کو اس کا بنیادی حق اور صنعتکاروںوتاجروں کو سستی بجلی دیں گے تا کہ صنعتوں کا پہیہ تیز رفتاری سے چلے۔خواتین کو اسلام کے مطابق حقوق دیں گے۔ اقلیتیں ملک کا با وقار معاشرہ ہیں اسلا م اقلیتوں کو حقوق دیتا ہے۔قائداعظم نے پاکستان بنایااور برصغیر کے مسلمانوں نے ان کا ساتھ دیا تھا۔ اسوقت جو سازشیں تھیں آج بھی وہی ہو رہی ہیں۔پاکستان کودوقومی نظریہ کی بنیاد پر بچانا ہے اور دنیا میں بلند ترین مقام دلوانا ہے۔پارٹیوں کی نہیں بلکہ ملت کی سیاست کرنے آئے ہیں۔