وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے پر نوازشریف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں: یاسمین راشد
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کرپٹ نواز شریف ٹولہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے ، نواز شریف جس دن سے نا اہل اور وزارت عظمیٰ سے ہٹے ہے وہ اپنا زہنی توازن کھو بیٹھے ہے ، نواز شریف بار بار ملکی حالات خراب کرنے کی سازشیں کر رہے ہے۔ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن کے لئے پوری طرح تیار ہے ، کارکنوں کی ٹریننگ کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ، تا کہ الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کی جا سکیں۔ملک کو نواز شریف تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں ، قوم اور ملک کو شدید بحرانوں میں پھنسا دیا ہے۔