مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈے عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتے: افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے اپنے دورہ پنجاب کے دوران زیر تعمیر ماڈل بازار جھنگ کا معائنہ کیا، انہوں نے ماڈل بازار کے نئے خوبصورت ڈیزائن اورمنفرد کلر سکیم کو بے حد پسند کیا اور انتظامیہ کو مبارکبادی،انہوں نے کہا کہ جس طرح ماڈل بازار کو خوبصورت بنایا ہے اسی طرح یہاں عوام کو معیاری اشیاء بھی ارزاں داموں پر دستیاب ہونی چاہئیں۔ مخالفین اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہمیں عوام کی خدمت کے نیک مشن سے روکنا چاہتے ہیں،لیکن بھلائی کے راستے میںامتحان نبیوں سے بھی لئے گئے،ایسے واقعات سے گھبرانے والے نہیں۔