تیونس میں خواتین کا مساوی حقوق کے لئے مظاہرہ
تیونیسیا (اے پی پی) تیونس کے دارالحکومت میں خواتین نے مساوی حقوق کے حق میں ایک بڑا مظاہرہ کیا ۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق خواتین اپنے حقوق کے لئے نعرے لگاتے ہوئے پارلیمنٹ تک گئیں۔ تیونسی خواتین دستور میں ایسی ترمیم چاہتی ہیں، جن کے تحت جائیداد میں انہیں مساوی حصہ حاصل ہو۔ر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات تھے اور پولیس کے اضافی دستے بھی تعینات کئے گئے تھے۔