نواز شریف پر جوتا اچھالنے اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے کیخلاف یورپ و برطانیہ میں پاکستانیوں کی مذمت
کوونٹری (نامہ نگار) پاکستان میں خواجہ آصف پر سیاہی اور میاں محمد نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعات پر یورپ و برطانیہ میں بھی انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا عوام نے انتہائی غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سوچھے سمجھے منصوبے سے کرائے جاتے ہیں لیکن عقل سے عاری افراد یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس طرح کے واقعات سے جہاں پاکستان کی توہین ہوتی ہے وہاں اسلام اور ہماری قوم کی بھی تضحیک ہوتی ہے مسلم لیگ کے رہنماؤں راجہ فاروق آف سوہاوہ‘ چودھری عامر‘ محمد آصف خان‘ محمد اعجاز نے کہا کہ ایسے واقعات سے پاکستان کی سیاست سے اعتبار اٹھتا جا رہا ہے ۔