عراق: داعش سے جھڑپیں، متعدد شہریوں اور میئر سمیت 25 ہلاک
کرکوک (اے ایف پی) داعش کے ساتھ جھڑپوں میں 25 شہری اور سکیورٹی اہلکار مارے گئے۔ حکام کے مطابق بغداد کے جنوب میں کرکوک شہرمیں لڑائی جاری ہے۔ داعش کے دہشتگردوں نے فوجیوں کا روپ دھار کر حملہ کیا۔ مرنے والوں میں میئر بھی شامل ہے۔ ہزاروں افراد علاقے سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔