عین ممکن ہے رشین ایجنٹ کو روس نے زہر دیا ہو، انکوائری جاری ہے: برطانوی وزیراعظم
لندن، ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی وزیراعظم ٹرندامے نے پارلیمنٹ میں سابسری اعصابی گیس حملے میں متعلق کہا ہے کہ واقعہ کی تحیقات جاری ہیں روسی ایجنٹ اور بیٹی پر روس ملٹری گریڈ اعصابی ایجنٹ سے حملہ کیا گیا بہت زیادہ امکانات ہیں روس اس کا ذمے دار ہے ، روس نے مناسب جواب نہ دیا تو اسے برطانیہ کے خلاف طاقت کا استعمال سمجھا جائے گا اس واقعہ کے بعد روس سے معمول کے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ روسی وزارت خارجہ نے برطانوی وزیراعظم نریندامے کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کا بیان سرکس شوتھا بیان روس کے خلاف ابہام پیر مبنی ایک اور سیاسی مہم ہے۔