برمنگھم میں دنیا کے سب سے بڑے ڈاگ شوکا انعقاد
برمنگھم (نیٹ نیوز) برطانوی شہر برمنگھم میں دنیا کا سب سے بڑے ڈاگ شو جاری ہے، جس میں کتوں کے درمیان مختلف نوعیت کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سالانہ شو میں مختلف ممالک سے تقریباً27 ہزارکتے شریک ہیں جبکہ شو کے دوران ان کی خوراک کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔