فنڈز ختم ہونے سے پی آئی اے کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی
لاہور(خبر نگار) پی آئی اے کے پاس فنڈز ختم ہو نے سے بارہ روز بعد بھی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی ،۔ پی آئی اے افسران اور ملازمین نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان کو خط لکھ اہے۔ تنخواہوں سے محرومی اوربارہ روز گزرنے کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ حل نہ ہونے پر اعلیٰ حکام نے خاموشی اختیار کر لی ہے۔ سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان کو بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر خط لکھ دیا ۔ سیکریٹری جنرل ساساصفدر انجمکا کہنا تھا کہ ماضی میں پی آئی اے کے تمام ملازمین کو یکم تاریخ سے پہلے تنخواہ ادا کی جاتی تھی،لیکن پی آئی اے کی نئی انتظامیہ خسارے کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ابھی تک افسران سمیت ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ملازمین اور افسران میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے،حالانکہ پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول سیان نے بروقت تنخواہ کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا،لیکن اس وعدے پر بھی عملدرآمد نہ ہو سکا ، تنخواہوں میں ہونے والی تاخیر پرافسران اور ملازمین میںشدید بے چینی پائی جاتی ہے۔