دوسرا ٹیسٹ: ربادا کی 11 وکٹیں‘ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے ہرا کر سیریز برابر کر دی
پورٹ الزبتھ (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے ربادا کی شاندار باؤلنگ کی بدولت دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 6وکٹ سے شکست دے کر 4میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کردی۔ میچ میں مجموعی طور پر 11وکٹیں لینے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ربادا نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں چھ آسٹریلین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آسٹریلین ٹیم دوسری اننگز میں 239رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس نے جنوبی افریقہ کو 102کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلیا کا دوسری اننگز میں پہلے جیسا حال ہوا۔ عثمان خواجہ 75کیساتھ ٹاپ سکورر رہے انہیں ربادا نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ بینکرافٹ 24، وارنر 13، سمتھ 11، کمنز 5، سٹراک ایک، لیوں پانچ جبکہ مارش 45رنز بناسکے۔ جنوبی افریقہ نے 102کا ہدف 4وکٹ پر حاصل کرلیا۔ آملہ 27اور ڈی ویلیئر 28رنز بنا کر ٹیم کی فتح کو آسان کیا۔ ڈی پلیسی 2اور بریوں 15پر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلین نے پہلی اننگز میں 243اور دوسری میں 239رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 382رنز بنا کر برتری حاصل کی جو فتح کی بنیاد بنی۔