پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،انتظامات مکمل
کراچی(آئی این پی)انتظامات بھی مکمل، سیکیورٹی بھی سخت، پی ایس ایل سیزن 3کے فائنل کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔تفصیلات کیمطابق غیر ملکی کنسلٹنٹ کی ٹیم سیکیورٹی کا جائزہ لینے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئی۔ کنسلٹنٹ ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری تزئین و آرائش کے کام اور سیکورٹی اقدامات کا معائنہ کیا اور تمام تر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دوسری جانب پی ایس ایل فائنل کے پیش نظر کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکورٹی کو موثر بنانے کے لیے پولیس ٹیم کو تربیتی فراہم کرنے کے لیے آئی سی سی کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔ جو 18 اور19 مارچ کو پولیس کو 2 روزہ ٹریننگ دے گی۔