اسلام آباد میں یورپی یونین کے تعاون سے دوسرے ویمن انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا نعقاد
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ویمن انٹرنیشنل فلم فیسٹول (WIFF) کا انعقاد یورپین یونین کے تعاون سے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس ( پی این سی اے) میں کیا گیا۔ اس فیسٹول کا بنیادی مقصد باصلاحیت نوآموز فلمسازوں اورخواتین فلمسازوں کو ان کی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے فلمی شعبے سے رابطے کا موقع فراہم کرنا تھا ۔ ویمن انٹرنیشنل فلم فیسٹول نے مرد و خواتین فلمسازوں کو فلم کو معاشرے میں صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ مردوں اور خواتین کی شاندار جدوجہد اور منفرد کہانیوں کو سامنے لانے کا ذریعہ بنانے کا موقع فراہم کیا ۔فیسٹول کا پہلا دن ’پرواز‘ کے نام مختص تھا ، جو نو آموز فلمسازوں کو تربیت فراہم کرنے والی لیب ہے۔ سیشن کا موضوع (Cinematic Story Telling)رکھا گیا تھا۔