ڈاکٹر شاہد حنیف کو پولی کلینک کا سربراہ مقررکر دیا گیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)ڈاکٹر شاہد حنیف کو پولی کلینک اسپتال کا سربراہ مقررکر دیا گیا ہے،وزارت کیڈ سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق سیکرٹری کیڈ نے گریڈ بیس کے ڈاکٹر شاہد حنیف کو پولی کلینک ہسپتال کے گریڈ21کے عہدے پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے ،وہ عارضی طور پر اس عہدے پر تعینات ہوں گے ، نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر شاہد حنیف تاحکم ثانی بطور اسپتال سربراہ خدمات انجام دینگے۔