ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی ایوارڈ تقریب آج ہوگی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی ایوارڈ تقریب آج 13مارچ کو نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوگی۔ صدر تیمور جدون کے مطابق تقریب کا آغاز 2بجے دن اور اختتام 5بجے ہوگا۔ وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف‘ نومنتخب سینیٹر طلحہ محمود‘ سینیٹر کلثوم پروین‘ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون‘ ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ و دیگر شخصیات شرکت کریں گے‘ ہزارہ کے صداکار اپنے فن کا بھی مظاہرہ کریں گے۔