ایک تصویر………… ایک کہانی

Mar 13, 2018

زیر نظر شیڈ شمسی توانائی کا پینل نہیں بلکہ صدر کے مصروف پشاور روڈ پر چوہڑ چکی کے مقام پر مسافروں کیلئے لب سڑک ویگن سٹاپ کا شیڈ ہے جو کینٹ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کینٹ کے سابق ایگزیکٹو افسر فہیم ظفر نے چند سال پہلے کینٹ کو خوبصورت بنانے اور شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے تھے جن میں صدر اور پشاور روڈ پر یہ ویگن سٹاپ شیڈ بھی شامل تھے۔ زیر نظر ٹوٹا ہوا شیڈ کینٹ میں عوامی نمائندے حافظ حسین احمد ملک کی اقامت گاہ اور خدمت مرکز کے قریب واقع ہے لیکن یوں لگتا ہے کہ کنٹونمنٹ انتظامیہ عوامی نمائندوں کی کم، کم سنتی ہے۔ (تحریر و تصویر: ایم جاوید)

مزیدخبریں