تھانہ صدر بیرونی کے علاقے مورتی موڑ سے مرد اور عورت کی نعشیں برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے مورتی موڑ میں مرد اور عورت کی نعشیں برآمد کر لی گئیں پولیس نے بتایا کہ کشمیر کے رہائشی عامر ولدصدیق اور انیلہ کی نعشیںتین سے چار دن پرانی لگتی ہیں دونوں کو 30 بور پستول سے قریب سے گولیاں ماری گئی ہیں نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئیں مقتولین کی عمریں 21 سے25 سال کے درمیان ہیں ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ لڑکی کے والدمنصب داد نے دو روز قبل تھانہ روات میں ایف آئی آر درج کروائی تھی مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔