فزکس و انگریزی کے پر چے دو با رہ لینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں،ایپسما
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) آل پاکستان پرا ئیویٹ سکو لز منیجمنٹ ایسو سی ایشن راولپنڈی ڈویژن نے بو ر ڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن راولپنڈی کے زیر اہتما م ہو نے والے امتحا نا ت میں فزکس و انگریزی کے پر چے دو با رہ لئے جا نے کے مبینہ فیصلے پر سخت تشویش کا اظہا ر کر تے فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہ کر نے کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے طلبہ، والدین اور اساتذہ میں سخت تشویش پا ئی جا رہی ہے اس ضمن میں ایسو اسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کا اہم اجلا س مر کزی دفتر سلک سنٹر مری رو ڈ میں منعقد ہوا جس میں اس موقع پر مر کزی نا ئب صدر محمد فر قا ن چو ہدری،ڈویژنل جنرل سیکر ٹری عا مر انور،راولپنڈی کے ضلعی صدر ابرا ر احمد ایڈووکیٹ،ڈویژنل سینئر نا ئب صدر ملک حفیظ اللہ،نا ئب صدر چو ہدری عطا ئالر حمن سمیت دیگر عہدیدا ر مو جو ر تھے،اجلا س میں متفقہ طو ر پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ گو رنمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کا لج اصغر ما ل راولپنڈی میں فزکس اور گو رنمنٹ گر لز ہا ئیر سکینڈری سکو ل چو ہا خا لصہ میں انگریزی کے دوسری شفٹ کے پر چے پہلی شفٹ میں تقسیم کئے جا نے کے بعد تعلیمی بو ر ڈ کی طر ف سے دو نو ں پر چے دو با رہ لئے جا نے کے مبینہ فیصلے کو مسترد کر دیاگیا،عہدیدا را ن نے کہا ہے کہ ایسا فیصلہ سا منے آیا تو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا ئے گا۔جن سنٹرز میں ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں صرف انھی میں دوبارہ پرچے لئے جائیں،اس موقع پر ابرا ر احمد خا ن نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجا ب نے تعلیمی بو ر ڈز کی چیئر مین شپ کمشنر ز کو دیکر سر ا سر نا انصا فی کی ہے،کیو نکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کمشنر کے پا س پہلے ہی کا م کا بو جھ ہو تا ہے اس لئے وہ تعلیمی بو ر ڈز کے معا ملا ت کو ٹھیک طریقے سے نہیں چلا سکیں گے،انھو ں نے مطا لبہ کیا ہے کہ تعلیمی بو ر ڈ میں ما ہر تعلیم کو چیئر مین لگا یا جا ئے یا پھر سیکرٹریز کو چیئر مین کے اضافی چارج دے دیئے جائیں۔