ڈسکہ: توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے والی خاتون کا ریمانڈ‘ جیل بھجوادیا گیا
سیالکوٹ/ڈسکہ(نامہ نگاران) تھانہ سٹی ڈسکہ نے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے والی آمنہ بی بی کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ واضح رہے بنک روڈ کی آمنہ بی بی کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے ریحان محمود انور کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا تھا۔