ایم پی اے معراج ہمایوں کا قومی وطن پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، باقاعدہ اعلان آج کرینگے
صوابی (آئی این پی)قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے معراج ہمایوں آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے، اس سلسلے میں تحریک بیداری صوابی یوتھ ونگ کے صدر مکمل شاہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ آج یونین کونسل جھنڈا میں تحریک انصاف کے زیراہتمام شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویزخٹک، سپیکر اسدقیصر اور دیگر خطاب کرینگے۔ جلسے کے موقع پر قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے معراج ہمایوں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔