جنرل قمر باجوہ سے جنوبی افریقہ کے آرمی چیف کی ملاقات‘ ائر چیف سہیل امان کی الوداعی میٹنگ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورہ پر آئے جنوبی افریقہ کی بری فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لنڈائل یام نے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے بھی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات کی۔