عامر اشرف خواجہ سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے ایڈمنسٹریٹو سروس (پاس)کے گریڈ بائیس کے وفاقی سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈپروفیشنل ٹریننگ ڈویژن عامر اشرف خواجہ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کا سیکرٹری لگا دیا ہے اور ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن اکبر حسین درانی کو اس مذکورہ بالا ڈویژن کا ایڈیشنل سیکرٹری کا چارج دے دیاہے، سندھ میں تعینات ایڈمنسٹریٹو سروس(پاس) کے گریڈاکیس کے شبیر احمد کو فوری طور پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کا ڈی جی لگادیاہے،وفاقی سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ کو3اپریل سے چھ یوم کی رخصت دے دی ہے ان کی عدم موجودگی میں ایڈیشنل سیکرٹری تجارت کیپٹن(ر) جاوید اکبر کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت تجارت لگادیاہے۔اس سلسلے میں سوموار کو نوٹیفیکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔