پنجاب بھر میں پولیو مہم کا آغاز، 17 لاکھ71 ہزاربچوں کو ویکسین پلائی جائے گی
لاہور(خبر نگار + نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے کہا ہے کہ شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہورنے کہا کہ شہر کی تمام یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر17 لاکھ 71 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جارہا ہے جبکہ اس پولیو مہم میں 4700 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔