پنجاب بار کونسل نے 51ٹریفک وارڈنز کے وکالت کے لائسنس معطل کر دئیے
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پنجاب بار کونسل نے 51ٹریفک وارڈنز کے وکالت کے لائسنس معطل کر دئیے ۔ پنجاب بار کونسل کے مطابق سرکاری ملازم وکالت کا لائسنس رکھنے کا اہل نہیں ۔ کونسل کی جانب سے 51ٹریفک وارڈنز کے وکالت کے لائسنس معطل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس آفیسر کو کارروائی کے لئے مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔