پسند کی شادی کے بعد بیان ریکارڈ کرانے آنیوالی لڑکی پرگھر والوں کابد ترین تشدد
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)پسند کی شادی کے بعد کینٹ کچہری میں بیان ریکارڈ کرانے آنے والی لڑکی کو گھر والوں نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی تحویل میں لے کر عدالت پہنچایا ۔ بتایا گیا ہے کہ حجرہ شاہ مقیم کی رہائشی مریم بی بی نے اپنی پسند کی شادی کی اورگزشتہ روز اپنے شوہر کے ہمراہ بیان ریکارڈ کرانے کے لئے کینٹ کچہری پہنچی جہاں پہلے سے موجود اس کے گھر والوںںنے اس پر حملہ کر دیا اور اسے بالوں سے گھسیٹے ہوئے اس پر لاتوں، گھونسوں سے مارتے رہے جس سے لڑکی چیخ و پکار کرتی رہی ۔ اس دوران وکلاء نے بیچ بچائو کرانے کی کوشش کی جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے لڑکی کو اپنی تحویل میں لے کر بیان ریکاڑد کرانے کے لئے عدالت میں پہنچایا ۔لڑکی کے گھر والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔