’’کشمیر سیاسی مسئلہ نہیں‘‘ مقبوضہ کشمیر کے وزیرخزانہ کو متنازعہ بیان پر محبوبہ نے ہٹا دیا
لاہور (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کا وزیر خزانہ بھارتی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کے دوران جوش خطابت میں بہک گیا اور کشمیر کو غیرسیاسی مسئلہ قرار دیدیا۔ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور ان کے چچا سرتاج مدنی نے وزیر خزانہ حسیب درابو کی تقریر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں برطرف کر دیا۔ پی ڈی پی کے ترجمان نے سری نگر میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حسیب مدنی کا بیان پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کے اصولی مؤقف کے منافی اور کشمیری عوام کی توہین کے مترادف ہے۔ اسی لئے انہیں عہدے سے فارغ کرکے گورنر این این ووہرہ کو معطل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ نئی دہلی میں پی ایچ ڈی چیمبرز آف کامرس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے حسیب درابو نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کشمیر کوئی سیاسی مسئلہ ہے۔ یہاں کے لوگ اسے سیاسی مسئلہ سمجھ کر 70سالوں سے اس کی غلط بات کر رہے ہیں۔