فیصل آباد: عمران پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم ضمانت پر رہا، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) عمران خان پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم کو فیصل آباد عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔ عدالت سے باہر آنے پر پی ٹی آئی کے وکیل نے مرزا رمضان کو تھپڑ مار دیا۔