عمران کو صادق سنجرانی کا فون ،حمایت پر شکریہ ادا کیا

Mar 13, 2018

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نومنتخب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پیر کی شام چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلیفون کرکے ان کی حمائت کرنے پر پی ٹی آئی کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلوچستان کے عوام آپ کے شکر گذار ہیں آپ نے مجھ سے جو توقعات وابستہ کی ہیں میں ان پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا عمران خان نے کہا کہ صادق سنجرانی کا انتخاب آئین اور جمہوریت کی فتح اور خاندانی سیاست کی شکست ہے ۔

مزیدخبریں