ڈولفن و پولیس رسپانس یونٹ کی کارروائی، 24 ملزمان گرفتار
لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر ڈو لفن و پو لیس ریسپا نس یو نٹ نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پو ر کار روائی کر تے ہو ئے24ملزمان کو گر فتار کر لیا ۔ایس پی مجا ہد و ڈو لفن ندیم کھوکھر نے ڈو لفن سکو اڈ و پولیس ریسپا نس یو نٹ کو ایک نئے جو ش و جذبے کے ساتھ فر ائض ادا کر نے کی تلقین کی ہے انہو ں نے کہا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے احکا مات ــــــ"کر ائم فر ی لاہور" کو عملی جا مہ پہنا نے کے لیے ہمیں انتہا ئی مستعدی و دلجمعی کے ساتھ کا م کر نا ہو گا معلوم ہو اہے کہ ڈولفن و پیر و نے گزشتہ دوروز میں دورانِ سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ ناجائز اسلحہ، پتنگ بازی، منشیات و ون ویلنگ کے24 ملزمان کو گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے02چوری شدہ کاروںاور05موٹر سائیکلزسمیت05پسٹلز، گولیاںو میگزینزوسامانِ پتنگ بازی برآمدہوا۔
علاوہ ازیں پولیس ریسپانس یونٹ نے گرین ٹائون سے ایک مشتبہ افغانی کو حراست میں لے لیا، افغانی باشندے قلندر کے پاس اپنی شناخت کے حوالے سے کسی قسم کے دستاویزات موجود نہ تھے۔