فیروز والا: ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک، 2 زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ویگن نے سڑک عبور کرتے ہوئے شہری کو روند ڈالا ڈرائیور کا ویگن سمیت فرار ہو گیا بتایا گیا ہے نواں کوٹ کا رہائشی غلام نبی سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار ویگن نے اسے ٹکر مار دی جس کے باعث وہ موقع پر ہلاک ہو گیا پولیس بھکھی نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی لاہور جڑانوالہ پر کوٹ داس کے قریب کار کی سائیڈ گلنے سے خاتون ہلاک ہو گئی پولیس نے واقعہ کیر پورٹ درج کر لی کالاخطائی روڈ پر جمپ لگنے سے موٹرسائیکل سوار گر کر دو افراد زخمی ہو گئے۔