آتشزدگی کے 2 مختلف واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہور (نامہ نگار)شہر میں دو مختلف مقامات پر آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے ۔ ملت پارک کے علاقہ ملت روڈ پر واقع الغنی بلڈنگ میں اچانک شار ٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میںلے لیا۔ جس کے نتیجے میںلاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کرتباہ ہو گیا ہے ۔ اطلا ع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے ۔اسلام پورہ کے علاقہ میں افغان منزل کی بالائی منزل پر واقع رہا ئش گاہ میں میں آگ لگنے پر اہلخانہ نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔
اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ آگ کی زد میں آ کر اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان اور فرنیچر جل کر تباہ ہو گیا ہے۔