سلیم مانڈوی والا کراچی کے رہائشی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینیٹ کے نومنتخب ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کا تعلق کراچی( سندھ) سے ہے وہ وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور ٹیکساس کے تعلیمی ادارے سے فارغ التحصیل ہیں۔ وہ 2015 میں سینیٹر بنے اور 2021 تک سینیٹر رہیں گے وہ سینیٹ کی مختلف کمیٹیوں کے رکن ہیں وہ 25 جنوری 1959ءکو پیدا ہوئے ان کا خاندان 1921 سے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتا ہے۔ان کی اہلیہ کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا تھا۔
سلیم مانڈوی والا