مسلم لیگ اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینیٹ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے باہر مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔ دونوں نے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے اسد عمر اور شیریں مزاری کی گاڑی کا گھیرائو کر کے عمران زرداری بھائی بھائی نعرے لگائے،رحمنٰ ملک کو راستہ بدل کر گاڑی تک جانا پڑا۔پیر کو پارلیمنٹ ہائو س کے باہر مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکن نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے اپوزیشن جماعتوں کے حامیوں نے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگانے شروع کئے تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بھی وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگانے شروع کردیئے، دونوں طرف گرما گرمی ہوئی جس پر ’’رو عمران رو‘‘ اور ’’قدم بڑھائو صادق ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔
نعرے بازی