محمود آباد میں آنکھ کے پردے کے مفت علاج کا کیمپ لگایاگیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں پہلا آئی کیمپ جس میں آنکھ کے پردے کا مفت علاج کیاگیا گزشتہ دنوں محمود آباد میں علیزا ریٹینا ویلفیئر آرگنائز یشن (ERWA) اور رینجرز کے تعاون سے مفت آئی میڈیکل کیمپ لگایاگیا جس میں آنکھوں کی بیماریوں سے متعلق تشخیص اورعلاج کیاگیا ریٹینا کے علاج مہنگا ہوتاہے جس پر 12لاکھ تک خرچ آتا ہے جس میں آنکھوں کے پردے کی مرمت اور تبدیلی شامل ہوتی ہے ریٹینا کاعلاج فوری طور پر کرنا ضروری ہوتاہے ورنہ آنکھ کے ضائع ہوجانے کاخدشہ ہوتا ہے بہ بات آرگنائزیشن کے چیئرمین ممتاز آئی سرجن پروفیسر ڈاکٹرمختار احمد نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آنکھوں کی بڑھتی ہوئی بیماریوں کاعلاج غریبوں کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے ہمارا مقصد کمیونٹی کے غریب اور محتاج لوگوں کوسستا اورمفت علاج فراہم کرناہے ۔