اُردو یونیورسٹی میں گریجویٹ رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان
کراچی (نیوز رپورٹر) وفاقی اُردو یونیورسٹی میں بی اے‘ بی کام اور مدارس (پرائیویٹ) کی رجسٹریشن برائے 2016ء کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں3ہزارروپے لیٹ فیس (کل فیس 6,200) کے ساتھ 13 مارچ سے 14 مارچ 2018ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔ رجسٹریشن فارم آن لائن کے علاوہ جامعہ اُردوگلشن اقبال کیمپس کے نیشنل بنک سے حاصل کر کے شعبہ پرائیویٹ رجسٹریشن سے تصدیق کے بعد متعلقہ بنک میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔