الخدمت کے تحت شہر میں ڈینگی و چکن گونیا سے بچاؤ کیلئے اسپرے مہم جاری
کراچی (نیوز رپورٹر) الخدمت کی جانب سے ڈینگی اورچکن گونیا سے بچاؤ کیلئے اسپرے مہم اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی۔ مہم کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں اسپرے کیا گیا جسے شہریوں نے سراہا ۔ الخدمت کی فیومیگیشن وہیکل نے ڈینگی وچکن گونیا سے بچاؤ کیلئے مہم کے دوران تیسر ٹاؤن‘ خدا کی بستی‘ معمار زون‘ روزی گوٹھ‘ گلشن نور‘ لیاری ایکسپریس وے کے مختلف سیکٹرز اوران سے ملحقہ علاقوں میں اسپرے کیا۔گزشتہ برس بھی الخدمت کے تحت یہ مہم چلائی گئی تھی اور شہر کے مختلف مقامات پر اسپرے کیا گیا تھا اور یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری ہے ضرورت اس اَمر کی ہے کہ ہم اپنے اطراف گلی محلوں کو صاف رکھیں انہوں نے کہا کہ مہم کے سلسلے میں شہر کے دیگر علاقوں میں بھی اسپرے مہم جاری ہے۔