سرفراز جتوئی کو وزیراعظم کا مشیر بنایا جائے‘ فرمان علی خادم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات فرمان علی خان نے قائد انقلاب محمد میاں نوازشریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا کہ سندھ مسلم لیگ (ن) کے صدر بابو سرفراز خان جتوئی کو وزیراعظم کا مشیر یا معاون خصوصی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس 114 کے عام انتخابات میں لائحہ عمل کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی ترجمان فواد شاہ نے مقصود‘ طارق اعوان‘ جام اصغر اور دیگر بھی موجود تھے۔