بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں گریڈ 21 کا افسر گریڈ 20 کے ماتحت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے گریڈ 21 کے افسر افتخار قائم خانی کو سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان مقرر کر دیا وہ منگل کو اپنے فرائض سنبھالیں گے۔ وہ کے ڈی اے اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینئر ترین افسر ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کو گریڈ 20 کے افسر کے ماتحت کر دیا گیا۔ دونوں اداروں میں ان سے سینئر موجود نہیں۔