پنجاب یونیورسٹی میں ’’سی وی رائٹنگ اور مستقبل کے چیلنجز میں طلبہ کا کردار‘‘ کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیراہتمام شعبہ سوشل ورک اور ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری اینڈ پاکستان سٹڈیز میں ’’سی وی رائٹنگ اور مستقبل کے چیلنجز میں طلبہ کا کردار‘‘ کے موضوعات پر تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر چیئرمین ڈاکٹر عبدالقیوم چودھری نے ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو تعلیمی طورپر تیار کرنے کیساتھ ساتھ ان خوبیوں اور ہنر سے بھی آراستہ کرنا تھا جن کی بدولت وہ عملی زندگی میں مناسب روزگار کے حصول میں کامیاب ہو سکیں۔ ورکشاپس میں ڈاکٹر عبدالقیوم چودھری اور کیریئر ڈویلپمنٹ آفیسر نوید احمد خان نے طلباء و طالبات کو بہترین سی وی رائٹنگ کے حوالے سے تدابیر اور جدید حکمت عملی سے آگاہ کیا۔