سی سی پی اوکوئٹہ میرزبیرمحمود نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ ملزمان کوئٹہ میزان چوک اوردیگر دھماکوں میں ملوث ہیں جنہیں بلوچستان علیحدگی پسند تنظیموں نے تربیت دی اوران کا نام دوستی گروپ رکھا گیا۔ سی سی پی او نے بتایا کہ ملزمان زیادہ رش والے علاقوں میں بم نصب کرتے تھے جنہیں فی دھماکہ دوہزارروپے کے حساب سے معاوضہ بھی دیا جاتا تھا۔ میرزبیرمحمود نے کہا کہ پولیس کی کاوشوں سے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ہوا ہے، ملزمان سے بھاری اسلحہ و بارود برآمد کرلیاگیا ہے اورتمام ملزمان کی عمریں اٹھارہ برس سے کم ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سی سی پی اوکوئٹہ کا کہنا تھا کہ ضلعی الیکشن کمشنرکے قاتلوں کی گرفتاری کےلیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جوملزمان کوجلد گرفتارکرلے گی۔
کوئٹہ پولیس نے بم دھماکوں میں ملوث گیارہ ملزمان کا گروہ گرفتارکرلیا،گروہ کا تعلق بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں سے ہے۔
Mar 13, 2013 | 19:45