سمز کالج گلبرگ کے طلباءو طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹر) سمز کالج گلبرگIII کے طلباءو طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لئے گورنمنٹ شالےمار کالج فار بوائز باغبانپورہ‘ گورنمنٹ ووکےشنل ٹرےننگ انسٹیٹےوٹ باغبانپورہ‘ گورنمنٹ ہائی سکول رنگ روڈ لاہور کینٹ‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لاہور کےنٹ‘ گورنمنٹ گرلز سکول ٹڈےاں جھلا چونگی امرسدھو‘ گورنمنٹ بوائز سکول ستارہ کالونی نمبر2 چونگی امرسدھو کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 964 تھی۔