پاکستان مسلم لیگ نون لاہور کے صدر جنابِ محمد پرویز ملک اور جنابِ عمران علی گورائیہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بڑے جلسوں کی کوئی اہمیت ہوتی تو جنابِ عمران خان کی جگہ جنابِ طاہر القادری اُن سے بڑے راہ نما ہوتے!
اُنہوں نے کہا کہ جنابِ عمران خان اپنی پارٹی کے اندر تو کوئی تبدیلی نہیں لا سکے! وہ پاکستان میں کیا تبدیلی لائیں گے؟ پاکستان تحریکِ انصاف بے شمار پراپرٹی ڈیلروں اور قبضہ گروپوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے! اُنہوں نے کہا کہ جنابِ عمران خان اپنی مقبولیت پر اتنا ہی گھمنڈ کرتے ہیں تو اُنہوں نے اب تک کسی ضمنی الیکشن میں حصہ کیوں نہیں لیا؟
اُنہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا کہ اگر جنابِ عمران خان کے کسی جلسے میں اُن کی توقع سے زیادہ لوگ آ جائیں تو وہ کئی دِنوں تک خوابوں میں اپنے آپ کو وزیراعظم دیکھتے رہتے ہیں!
آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے چیف آرگنائزر جناب چودھری محمد اشرف نے کہا ہے کہ صوبائی حکمرانوں نے اپنی زیادہ تر توجہ سڑکیں اور پل بنانے کی طرف مرکوز رکھی! جبکہ پنجاب ڈاکوﺅں اور شرپسند عناصر نے یرغمال بنا لیا! قوم اس دکھ کی گھڑی میں اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ شامل ہے!
دُنیا میں آدمی دو طرح زندگی بسر کرتا ہے! یاتو وہ دن رات ایک کرکے اپنے منصوبے مکمل کرتا چلا جاتا ہے یا وہ کسی ایسے شخص کو اپنے کام میں منہمک دیکھ کر گھر بیٹھا بے عزت ہوتا اور دوسرے کی ہر کامیابی پر کُڑھتا رہتا ہے! پاکستان میں ایسے لوگوں کی کوئی کمی نہیں، جو یہ خبر پاکر کہ شہر میں کسی شخص کی عزت ہو رہی ہے! وہ گھر بیٹھے بے عزت ہو جاتے ہیں!
صدرِ مملکت جنابِ آصف علی زرداری اور اُن کے ایرانی ہم منصب جنابِ احمدی نژاد نے پاکستان۔ ایران گیس پائپ لائن کے تاریخی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ کر بین الاقوامی تعلقات میں ایک زلزلہ آگیں تبدیلی کا دروازہ کھول دیا! اب اگلے پانچ سال تک یہی تبدیلی اَن گنت تبدیلیاں لائے گی! پاکستانی سیاست گر اسے بہت سے ووٹ دائیں سے بائیں کر دینے کا موقع فراہم کریں گے!
چین، ایران پاکستان کے ایسے ہمسایہ ملک ہیں جنہیں خداداد دوست کہا جا سکتا ہے! ایران نے پاکستان پر اقتصادی پابندیوں کے دوران حقِ دوستی ادا کیا! چین بھی پیچھے نہیں رہا!
جنابِ عمران خان نے بھی کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کے مفاد میں ہے! پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ نے کہا کہ کامیاب انسان خامیوں سے ہی سیکھ کر آگے بڑھتا ہے! پہلی کوشش انسان میں اچھائی دیکھنا ہوتی ہے! ہر چیز میں مثبت پہلو دیکھنا چاہئیں، ’میں لوگوں پر جلدی بھروسا کرلیتا ہوں! اسی لئے بعض اوقات مایوسی بھی ہوتی ہے!‘
ایک نجی نیوز چینل پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے فرمایا ، ’لوگ مہنگائی کی وجہ سے گردے اور بچے بیچ رہے ہیں! اس ملک میں پانچ سال کے دوران تاریخی چوری ہوئی، جس کا احتساب بھی تاریخی ہو گا!