بنگلہ دیش پولیس ذرائع کے مطابق کشتی کو حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ کے جنوبی مغربی دریا میگھنا میں پیش آیا۔ کشی میں دوسو افراد سوار تھے جن میں سے پینتیس کو بچالیاگیا ہے، جبکہ چھ افراد کی لاشیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ تاہم ایک سو پینسٹھ تاحال لاپتہ ہیں۔ امدادی ٹیموں کی جانب سے الٹنے والی کشتی کی تلاش کا کام جاری ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق کشتی کو حادثہ ایک جہاز سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024