لاہور (ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ محمدنوازشریف کا بیان کہ \\\"میری جان کوخطرہ ہے\\\" درحقیقت حکومت میں ایسی طاقتیں موجود ہیں جو انہیں قتل کرانا چاہتی ہیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جو خط ملا ہے وہ اسی سازش کی کڑی ہے، مگرمیں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ مسلم لیگی قیادت کو ایسی دھمکیوں سے ڈرایانہیں جاسکتا۔ جلسے جلوس میں شرکت کرنا اورعوام سے رابطہ رکھنا سیاسی رہنمائوں کا فرض ہے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام اور سیاسی رہنمائوں کی حفاظت کویقینی بنائے۔ مسلم لیگ(ن)کے قائدین یہ تہیہ کرچکے ہیں کہ عدل وانصاف پر مبنی نظام قائم کرنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔ ہماری جدوجہد کسی ایک شخص کیلئے نہیں ، ہماری جدوجہد کا مقصد 3نومبرکو اعلیٰ عدالت کو جس طریقے سے ایک آمرنے معزول کرکے معززججوں کو قیدکیا اس عمل کی نفی کرنا ہے،ہماری جدوجہدکامقصد اس بات کو تسلیم کرانا ہے کہ3نومبر کے اقدامات غیرآئینی اور غیرقانونی تھے مگر ایک آمرنے عدالت کو ختم کرکے اپنی مرضی کی عدالت لگالی اور اپنے غلط اقدامات کی توثیق کرائی ،ہم ایسی عدالت کو نہیں مانتے، ہم ایسے کالے قانون کو نہیں مانتے جہاں کوئی آمرطاقت کے زورپر ججوں کو قیدکرے ،ہماری جدوجہد آزاداورغیرجانبدارعدلیہ کے قیام کیلئے ہے، ہماری جدوجہد ان ججوں کو وقارکے ساتھ بحال کرنے کیلئے ہے جنہوں نے آمرکے سامنے ڈٹ جانا اور قیدہونا قبول کیامگر غلط فیصلے سے انکارکیا۔ہماری جدوجہد پاکستان میں ہر چھوٹے بڑے ،امیرغریب اور محکوم سب لوگوں کیلئے ہے، منصفانہ نظام عدل کیلئے ہے۔ ہماری جدوجہد آزاد اور غیرجانبدارنظام عدل کے قیام کیلئے ہے، ہماری جدوجہد ان ججوں کو وقارکے ساتھ بحال کرنے کیلئے ہے جنہوں نے آمرکے سامنے ڈٹ جانا اور قیدہونا قبول کیامگر جھکنے سے انکارکیا۔ہماری جدوجہد منصفانہ نظام عدل کیلئے ہے ، اس جدوجہد کیلئے ایک بار تو کیا نوازشریف اور شہبازشریف کی جان ہزار مرتبہ اپنے وطن پر قربان ہے۔آج پیپلزپارٹی کی حکومت ہمیں جان کے خوف سے چھپ جانے کا مشورہ دے رہی ہے تاکہ ہم اس جدوجہدکو ترک کردیں مگر خدا کی قسم یہ جدوجہد مشن کی تکمیل تک جاری رہے گی۔
شہباز شریف / ردعمل
شہباز شریف / ردعمل