تعلیم ، قانون سازی سے ہی چائلڈ لیبر کا خاتمہ ممکن ہے:ابراہیم مراد

لاہور (لیڈی رپورٹر) یو ایم ٹی میں چائلڈ لیبر کیخلاف عالمی دن پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا ۔ جس میں سابق صوبائی وزیر اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔  صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کم سن بچے ہماری قوم کے معمار ہیں۔ لہٰذا ہمیں ان کا خیال رکھنا ہوگا۔ چائلڈ لیبر کی روک تھام کیلئے ہمیں ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے اور اس کا واحد حل تعلیم اور موثر قانون سازی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ چائلڈ لیبر میں ملوث افراد کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے تاکہ معصوم بچوں کے ہاتھوں میں ہتھوڑے کی بجائے کتابیں ہوں۔ سابق صوبائی وزیر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے تحت نوجوان نسل کو مفت معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے ہمیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر مہم چلانی چاہیے تاکہ اس سماجی برائی کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔ 

ای پیپر دی نیشن

دوریزیدیت کو ہمیشہ زوال ہے

سانحہ کربلا حق اور فرعونیت کے درمیان ااس کشمکش کا نام ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہوتی ہے امام حسین کا نام ...