تسلیم کرنا چاہیے بطور ٹیم ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے، نسیم شاہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہم کو تسلیم کرنا چاہیے کہ بطور ٹیم ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے۔

ورلڈ کپ میں امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست پر بات چیت کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کی طرح ہم کھلاڑی بھی بہت افسردہ ہیں۔

ورلڈکپ کی مشکل پچز پر بات کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کے تیز بولر بولے ہم پیشہ ورانہ کرکٹرز ہیں، ہم کو ہر صورتحال میں کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے۔

انکا کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم سے گلہ نہیں کہ انہوں نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کے لیے کیوں نہیں بھیجا، ہوسکتا ہے کہ مجھ سے بھی شارٹ نہیں لگتا۔

نسیم شاہ نے کہا کہ بات ہو رہی ہے کہ فلوریڈا میں بارش ہے، ہم تو صرف اتنا سوچ رہے ہیں، میچ ہو ہم اچھے مارجن سے جیتیں

ای پیپر دی نیشن

دوریزیدیت کو ہمیشہ زوال ہے

سانحہ کربلا حق اور فرعونیت کے درمیان ااس کشمکش کا نام ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہوتی ہے امام حسین کا نام ...