وزیراعلیٰ پنجاب سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات, ن لیگی اور پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی کا وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے 10 سے زائد ارکانِ پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں جلیل شرقپوری، چوہدری اشرف انصاری، محمد غیاث الدین، محمد فیصل خان نیازی، رئیس نبیل احمد، عنضفر عباس اور اظہر عباس چانڈیا شامل ہیں۔ملاقات میں سید عباس علی، طاہر بشیر چیمہ، یونس انصاری اور مسعود مجید بھی موجود تھے۔منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو حلقوں اورعلاقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ارکان اسمبلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، پنجاب کا نیا بجٹ عوام کیلئے ترقی و خوشحالی کا نیا باب رقم کرے گا، تعلیم، صحت، زراعت، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کیلئے زیادہ فنڈز رکھے جائیں گے۔