کشمیر پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ 3 جولائی کو ہوگی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)کشمیر پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ 3 جولائی کو ہو گی، لیگ 6 سے 16 اگست تک مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائیگی۔کشمیر پریمیئر لیگ میں شامل پلاٹینم کھلاڑیوں میں نامور قومی کھلاڑی شامل ہیں ، اسد شفیق، حیدر علی، حارث سہیل، امام الحق ، وہاب ریاض، جنیدخان سمیت کامران اکمل، محمد حسنین، محمد عرفان، شرجیل خان، سہیل تنویر، عثمان قادر کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔غیر ملکی کھلاڑی بھی کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلیں گے، کے پی ایل ڈرافٹنگ پول میں 7 کیٹیگری رکھی گئی ہیں۔ڈرافٹنگ کیٹیگری میں آئیکون، اورسیز، پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری شامل ہو گی۔ ڈرافٹ میں غیر ملکی کیٹیگری میں تلکارتنے دلشان، ہرشل گبز، اویس شاہ، ٹینو بیسٹ اور ایلبی مورکل شامل ہیں۔غیر ملکی کیٹیگری میں ویرون فیلنڈر، مونٹی پینیسر، میٹ پرائر، ریان سائڈباٹم، کرس ٹریپلٹ،فل مسٹرڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ہر ٹیم کے 15 کے سکواڈ میں 5 کشمیری کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائیگا، ہر ٹیم اپنی پلیئنگ الیون میں 3 کشمیری کھلاڑیوں کو منتخب کریگی۔