سستی چینی کیلئے خواتین بھی گھنٹوں لمبی قطار میں کھڑے رہنے پر مجبور
خانیوال(خبرنگار)شدید گرمی دھوپ اور حبس میں قوم کی مائیں اور بیٹیاں سستی چینی کے حصول کے لیے گھنٹوں لمبی قطار میں کھڑے رہنے پر مجبور۔ تفصیل کے مطابق یوٹیلٹی سٹور خانیوال پیپلز کالونی کے باہر خواتین اور مردوں کی طویل لمبی لائنیں شدید گرمی اور دھوپ میں دیکھنے کو مل رہی ہیں خواتین کی یہ لمبی قطاریں متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہیں شوگر مافیا کی لوٹ مار کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے شہری علاقوں نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔